ابنا: اطلاعات کے مطابق تیونس کے وزیر اعظم حمادی جبالی نے تیونس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتب میلے کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ایران عظیم تمدن کا حامل ملک ہے اور تیونس کے لوگوں میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے افکار و نظریات بدستور اہم مقام رکھتے ہیں۔ تیونس کے وزیر اعظم نے کتب میلے میں ایرانی اسٹال کے دورے کے موقع پر عظیم ایرانی شاعر فردوسی کے بارے میں بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد کی بھی خبردی۔تیونس میں پہلی بار بین الاقوامی کتب میلے کا انعقاد کیا گيا ہے اور اس کتب میلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا اسٹال بھی لگایا گيا ہے۔تیونس کے وزیر انسانی حقوق اور حکومت کے ترجمان سمیر دیلو نے بھی کتب میلے میں ایرانی اسٹال کا دورہ کیا۔انہوں نے بھی ایرانی تہذیب و تمدن کو بہت عظیم تہذیب و تمدن قراردیا۔تیونس کی وزارت تقافت کے شعبۂ بین الاقوامی رابطہ کی ڈائریکٹر جنرل فائقہ العوانی نے بھی کتب میلے میں ایرانی اسٹال کا دورہ کیا۔...../169
6 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362928
تیونس کے وزیر اعظم نے ایران کو عظیم تمدن کا حامل ملک قراردیا ہے۔